سرگودھا میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت عباس پر بجلی چوری کا مقدمہ 

سرگودھا( نیٹ نیوز) سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے) پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے   چک  35  شمالی میں شفقت عباس کی  رہائش گاہ  پر  بجلی چوری کی جا رہی تھی۔اس حوالے سے  ایم این اے شفقت عباس اعوان کا کہنا ہے بجلی چوری کا الزام جھوٹا ہے، پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن