اسلام آباد/ کراچی (این این آئی+ کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت اور سٹیٹ بینک نے 9نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بنک 9نومبر 2024ء کو یوم اقبال پر بند رہے گا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔