خیبر پی کے: سی ٹی ڈی آپریشن: فائرنگ تبادلہ، ہلاک خوارج کی تعداد 7 ہو گئی

اسلام آباد‘پشاور(خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی ‘بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کر کے 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر چار جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 6 نومبر2024 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں پانچ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار بہادر جوان نائب صوبیدار طیب شاہ (عمر: 38 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان (عمر: 30 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک)، لانس نائیک مزمل محمود۔ (عمر: 30 سال، ضلع کرک کا رہائشی) اور لانس نائیک حبیب اللہ (عمر: 28 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائینگی،  وزیراعظم شہباز شریف‘ ‘ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، بلاول بھٹو  ‘سپیکر ایاز صادق، پی پی رہنمائوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ سگو میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، فورسز کو انتہائی مطلوب 2دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت یوسف اورظاہر خان سکنہ کلاچی کے ناموں سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشتگرد فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔

ای پیپر دی نیشن