لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان کے پیپر سیکٹر کیلئے باہمی مشاورت سے معاون پالیسیاں تشکیل دے تاکہ یہ شعبہ بھی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکے۔ پیپر سیکٹر تعلیم، اشاعت، پیکجنگ اور دیگر شعبوں کیلئے بہت اہم ہے مگر چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں ابوذر شاد اور خالد عثمان نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے 200 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔