737 تھانے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکولز ‘کیو آر کوڈ ورکنگ پر منتقل

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب کے تمام 737 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکولز اور کیو آر کوڈ ورکنگ پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز کو جدید وسائل اور ٹیکنالوجی سے مسلسل اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں 6 پولیس سکولز اور متعدد ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔  فورس کی فلاح کیلئے  13 تعلیمی نیٹ ورکس اور23 میڈیکل سمیت 8 دیگر اداروں کیساتھ ایم او یوز کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 36ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیرتربیت افسران  کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر گفتگو اورسوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن