شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے حکمران ملک میں مصنوعی طور پر ترقی اور سٹاک مارکیٹ کو دکھا رہے ہیں اگر معیشت ترقی کرتی تو پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہ ہوتا،مہنگائی میں کمی آتی روزانہ کی بنیاد پر گھی ،کوکنگ آئل دالوں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور کارکنان ریاستی ظلم و جبر کا شکار ہیں،بانی پی ٹی آئی کبھی بھی حکمرانوں سے ڈیل نہیں کریں گے ۔