شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی کی سیاست منافقت سے بھری پڑی ہے، تنخواہ اور مراعات بھی کھا رہے ہیں اور اسمبلی کو جعلی بھی کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام کیا نہ یہ اب موجودہ حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے دینا چاہتے ہیں یہ احتجاج کی آڑ میں حکومت کے خاتمہ کی مذموم کوششیں کررہے ہیں جو ناکام ہوں گی۔تحریک انصاف سے ملکی مفادات کے تحفظ کی امید نہیں کی جاسکتی۔
پی ٹی آئی کی سیاست منافقت سے بھری پڑی ہے:منور اقبال
Nov 08, 2024