ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) پاک گریژن کالج ننکانہ صاحب میں کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح چوہد ری محمدیٰسین پرنسپل ادارہ ہٰذانے کیا کتاب میلہ میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جن میں تاریخ، مذہب اور ادب سمیت مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں رکھی گئی تھیں ان کتابوں میں طلبہ اور طالبات اور اساتذہ کرام نے گہری دلچسپی لی اور 30فیصد رعایتی قیمت پرکتابوں کی خریداری بھی کی اس موقعہ پر چوہد ری محمدیٰسین نے کہا کہ کتاب میلے کامقصد طلبہ کاکتابوں کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا ہے اور ان میں کتب بینی کا شوق بڑھانا ہے۔