پی ٹی آئی قیادت نے کبھی وزارتوں کا لالچ نہیں کیا:غلام نبی ورک

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈرمیونسپل کارپوریشن شیخوپورہ حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے وزارتوں اور عہدوں کا کبھی لالچ نہیں کیا عوام کے حقوق کا تحفظ اور حکومتی عوام دشمن اقدامات کا خاتمہ پارٹی کی بنیادی ترجیح ہے ۔ہماری جاری جمہوری جدوجہد اب آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے جلد اقتدار پر مسلط کرپٹ نا اہل حکمران ٹولے سے قوم کو نجات ملے گی۔ ہم عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہمارے کئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن