مریدکے(نامہ نگار) کامن ویلتھ پارلیمینٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز چھٹہ کو’’پارلیمینٹیرین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘مل گیا۔ یہ ایوارڈ گزشتہ روز سڈنی،آسٹریلیا میں منعقد کانفرنس میں دیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری احمد خان نے خرم اعجاز چٹھہ کی جگہ یہ ایوارڈ وصول کیا۔ چوہدری خرم اعجاز چٹھہ بروقت ویزہ نہ ملنے کے باعث کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے تاہم انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اس کانفرنس سے خطاب کیا۔