فلسطینی مائیںخیبر اور کربلا کی نظمیں سناتی ہیں:محمد عظیم سراء

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریگل سٹی و گریٹ سٹی پراجیکٹس کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد عظیم سراء نے کہا ہے فلسطینی مائیں اپنے بچوں کو میٹھی لوریاں اور فلمی نغمے نہیں سناتیں بلکہ طائف،احد،خیبر اور کربلا کی نظمیں سناتی ہیں۔ عمر بن خطاب ؓ کی شہادت ، صلاح الدین ایوبی کی شجاعت اور محمد بن قاسم کی دلیری کے قصے سناکر انہیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہیں۔ فلسطینیوں کی تیسری نسل اسرائیل کیخلاف جہاد کررہی ہے ان کا مقصد قبلہ اول کویہودیوں کے ہاتھوں سے آزاد کروانا ہے جس کی خاطر وہ اپنی جانوں کے مسلسل نذرانے پیش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن