گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

Nov 08, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز کے تحت علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کامونکی بازار ، سادھوکی چوک جی ٹی روڈ،دیہی مرکز صحت ایمن آباد، ایمن آباد موڑ ، ایمن آباد ٹائون اور دیگر علاقوں کے اچانک دورے کئے۔  انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایمن آباد موڑ اور ایمن آباد ٹائون کا ہنگامی دورہ کیا۔صفائی کی ناقص صورتحال، تجاوزات ،گٹروں کے ڈھکن ،آوارہ کتوں کی عوامی مقامات پر جگہ جگہ موجودگی، روڈز اور نالیوں کی ڈیسلٹنگ کی ابتر صورتحال، تجاوزات پر ضلع کونسل کے افسران و صفائی عملہ و دیگر ذمہ داران کی سخت سرزنش اور اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ۔

مزیدخبریں