بیوی کی ناراضی سے دلبرداشتہ خاوندکی خود سوزی کی کوشش، جھلس گیا

 تتلے عالی،کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ خاوند خود کو آگ لگا کر شدید جھلس گیا۔ نواحی گاؤں باٹھ شریف کے 28 سالہ عمر دراز راجپوت کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی واپس لانے میں ناکامی پر اس نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر خود پہ پٹرول چھڑک کر آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گیا۔ جسے بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن