گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرکے صدر رانا صدیق اور ڈپٹی کمشنر نوید احمدکا چیمبرکے وفد کے ہمراہ بزنس فسلیٹیشن سنٹر(BFC)کا دور ہ ۔بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔مینجرBFC سیدہ قرا العین جعفری نے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس فسلیٹیشن سنٹر پنجاب کے صرف ان اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں جن شہروں کی بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں بہترین کردار ہے۔بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ BFCمیں دی جانیوالی سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرے۔بزنس کمیونٹی کو مختلف اداروں کے مسائل کا سامنا تھا اس وقت بزنس فسلیٹیشن سنٹرز میں تقریبا تمام ادارے بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ایک چھت تلے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل ہونا بڑی احسن بات ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمدکا گوجرانوالہ چیمبرکے وفد کے ہمراہ بی ایف سی کا دور ہ
Nov 08, 2024