گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلمان امریکی الیکشن سے خیر کی توقع نہ رکھیں۔مسلم حکمران اپنے دفاع اور معیشت کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔کفار کبھی مسلمانوں کے دوست،ہمدرد،خیر خواہ نہیں ہوسکتے انہیں اپنے مفادات عزیز ہیں۔لادینی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علما و مشائخ متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔