حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ملک کے دیگر شہروںکی طرح حافظ آباد میں بھی سموگ نے ڈیرے جمالئے ۔جس کی وجہ سے شہری کھانسی زکام نزلہ اور آنکھوںکی بیماریوںمیں مبتلا ہونے لگے۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف مناسب کارروائیاںنہ ہونے کی وجہ سے سموگ میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری نزلہ زکام اور آنکھوں کے انفیکشن کی بیماریوں نے گھیر رکھا ہے ۔ طبی ماہرین نے شہریوںپر زوردیا ہے کہ وہ ماسک کا ضرور استعمال کریں تاکہ سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات سے بچاجاسکے۔