کابل (این این آئی) افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان جو طویل عرصے سے ہیروئن کے لئے خام مال کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، 2023ء میں ملک میں افیون کی کاشت میں 95 فیصد بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس سال کاشت کا تخمینہ 19 فیصد سے بڑھ کر 12,800 ہیکٹر ہو گیا اور پیداوار کا مرکز ملک کے روایتی جنوب مغرب سے شمال مشرق کی طرف منتقل ہو گیا۔ 2024ء میں اضافے کے باوجود افیون پوست کی کاشت 2022ء کی نسبت بہت کم ہے۔
افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
Nov 08, 2024