پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کا کانگریس اجلاس19نومبر کو طلب

Nov 08, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے غیرمعمولی کانگریس اجلاس طلب کرلیا، 19 نومبر کو لاہور میں بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا پی ایف ایف آئین میں ضروری تبدیلی ہے۔پی ایف ایف نے ڈپارٹمنٹس کو کانگریس کیلئے بلا لیا ہے۔  صوبائی الیکشن کے سرکاری نتائج مکمل ہوتے ہی ان کو بھی کانگریس کیلئے بلا لیا جائیگا۔پی ایف ایف آئین میں الیکشن عمل کے حوالے سے موجود شقوں میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے۔ پی ایف ایف آئین کی شق 38 اور شق 90 میں ترامیم لائی جائیگی، الیکشن کے بارے میں شقوں میں ترامیم فیفا کی ہدایات کے تحت ہونگی۔ پی ایف ایف آرٹیکل 38 میں درج صدارتی امیدوار کی اہلیت کی شق میں ترمیم ہوگی۔

مزیدخبریں