اولیاء ، صالحین کا وجود امن و آشتی ، خیر و برکات کی علامت ہوتا ہے:حسن محی الدین  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن بزم قادریہ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ مینارہ الاسلام گوشہ درود میں بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے منعقدہ محفلِ ذکر و نعت میں غوث الاعظم الشیخ سیدنا ابو محمد محی الدین عبدالقادر جیلانی ؓ کی علمی، روحانی خدمات پر اپنے خطاب میں کہا اولیاء ، صالحین کا وجود امن و آشتی اور خیر و برکات کی علامت ہوتا ہے۔ سیدنا غوث الاعظم ؓ کا علمی و روحانی فیض منہاج القران تک قدو الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی ؓ کی نسبت سے پہنچا۔ اللہ والے ہی دین کی اصل بنیادوں اور اخلاقی قدروں کو زندہ رکھتے ہیں۔ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؓکا اصل کمال مکاشفات اور مجاہدہ علم ہے۔ حضور نبی اکرمؐ کا سچا عاشق علم سے محبت کرنے والا ہوگا۔ اس کی دوستی علم اور علوم و فنون سے ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن