لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین نے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین سے اپیل کی ہے کہ آج جمعتہ المبارک کے خطبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مضبوط ترین آواز بلند کریں۔ قائداحرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر احرار رہنماؤں نے کہا ہم مظلوم فلسطینیوں کیلئے اور کچھ نہیں کر سکتے تو دعاء اور احتجاج کو تو جاری رکھ سکتے ہیں۔
علماء مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مضبوط ترین آواز بلند کریں:مجلس احرار اسلام
Nov 08, 2024