لاہور (خبرنگار) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور نے ای ٹینڈرنگ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی منیجر واسا سمیت دیگر بھی ساتھ تھے۔ سموگ ایس او پیز کے تحت تمام شرکا نے حفاظتی فیس ماسک پہنے رکھے تھے۔ منصوبہ کی شفافیت، کامیابی اور مکمل اہداف کے حصول کیلئے ای ٹینڈرنگ کو اپنایا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے اور 8 نومبر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ واسا میں ای ٹینڈرنگ کیلئے آخری تاریخ 8 نومبر جبکہ 9 نومبر کو ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا ٹینڈرنگ کے تمام مراحل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔
ای ٹینڈرنگ تمام مراحل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا :ڈپٹی کمشنر
Nov 08, 2024