لاہور مشرقی ہواؤں سے سموگ کی لپیٹ میں ،احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں:کمشنر لاہور 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مال روڈ پر انسداد سموگ کے سلسلے میں موٹرسائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز، رکشہ مسافروں اور گاڑیوں میں موجود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ انہوں نے ماسک پہنے شہریوں کی تعریف بھی کی۔انہوںنے کہا لاہور شہر مشرقی ہواوں کی وجہ سے سموگ کی لپیٹ میں ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہیں اور ماسک سموگ سے بچاو کی اولین تدبیر ہے۔ ہر شہری کو لازمی ماسک پہننا چاہیے۔ سموگ کمزور نظام تنفس پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انسداد سموگ کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے۔ انتظامیہ دھویں کا سبب بننے والی عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں۔شہری خود بھی خیال رکھیں۔ انسداد سموگ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن