لاہور ( لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام 2 روزہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس ’’کیمسٹری میں نئے رجحانات اور تحقیق‘‘ گزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی، جس میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، چین، فرانس، شام، برازیل، چلی، یونان، نیدرلینڈ، بحرین، سعودی عرب اور پاکستان سے معروف سکالرز، محققین سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ درجنوں محققین اور سکالرز نے سائنسی علم اور اختراع کے رجحان میں اضافہ کیلئے اپنے مقالہ جات اور تجربات شیئر کئے۔ کانفرنس کے کلیدی نتائج میں ماحولیاتی مسائل خصوصاً سموگ کے ساتھ کیمسٹری میں مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کے حوالے سے اطلاقی تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یو ای ٹی:2 روزہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر،مقالہ جات ، تجربات شیئر
Nov 08, 2024