لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں آئرلینڈ ایجوکیشن ایکسپو ہوا جس کا اہتمام یو ایم ٹی کے آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ نے آئرلینڈ ایجوکیشن آفس کے تعاون سے کیا۔ ایکسپو میں آئرلینڈ کی معروف یونیورسٹیز اور کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ہیڈ او سی ایل پی قرۃ العین بابر، سمیرہ فضل، سدرہ طاہر، ساجد الرحمن، عبد الرحیم، ڈائریکٹر آئرلینڈ ایجوکیشن آفس ڈاکٹر اسامہ اور محمد طحہ موجود تھے۔ ایکسپو کا مقصد طلباء کو بیرون ملک خاص طور پر آئرلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا اور انہیں تعلیمی اداروں اور پروگراموں سے متعارف کرانا تھا جو ان کے کیریئر میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ نیشنل کالج آف آئرلینڈ، ڈبلن گریفتھ کالج اور ڈبلن بزنس سکول جیسے معروف اداروں کے نمائندے ایکسپو میں شریک تھے۔ ایونٹ طلباء کیلئے آئرلینڈ میں تعلیمی مواقع دریافت کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔
یو ایم ٹی میں آئرلینڈ ایجوکیشن ایکسپو ،بیرون ملک تعلیم کے حصول کیلئے آگاہی فراہم
Nov 08, 2024