سی پی اے کانفرنس،احمد خان کاجمہوری اقدار ،شفافیت پر پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ  

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سڈنی میں ہونیوالی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے جمہوری اقدار اور شفافیت پر پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام اور شفاف طرز حکمرانی کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے۔ کانفرنس کے دوران سپیکر ملک محمد احمد خان نے صنفی مساوات کے فروغ کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی یہ کانفرنس ممالک کو تجربات کے تبادلے اور بہترین طرزِ عمل اپنانے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس سے پارلیمانی ادارے مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے سب ریجنل پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور سی پی اے کانفرنس میں سب ریجنل پارلیمنٹ پر سب کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔ جس پر سی پی اے سیکرٹری جنرل نے سپیکر ملک احمد خان کی تجویز پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن