وزیراعظم کا کامیاب دورہ قطر اور سعودی عرب

 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 اور مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گیا ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت نے مزید 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اضافہ کیا، دوسری جانب قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا جس کیلئے قطر کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہے انوسٹمنٹ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول سے ہوئی۔ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، پانچ معاہدوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو چکی ہے، 27 ایم ایوز بڑھ کر 34 ہو گئے ہیں، 600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گاریاض میں وفاقی وزراء  کے سعودی حکام سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بھاری سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کی روشنی میں باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح سے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض میں پاکستان سے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اعلیٰ افسران کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں ممالک میں طے ہونے والے ایم او یوز اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان کے سرمایہ کاری کے وزارت کے سینئر افسران نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی نشاندہی کی اور اس حوالے سے مختلف تکنیکی امور کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی جس کے بعد سرمایہ کاری کا عملی طور پر آغاز ہو جائے گا۔ دورہ قطر کے حوالے سے بات کی جائے  توپاکستان اور قطر نے علاقائی اور عالمی  چیلنجوں سے نبردآزما  ہونے کے لیے مسائل کے پرامن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات  میں باہمی  تعاون کو مزید بڑھانے اور نئے افق تلاش کرنے کے لیے اعلی سطح کے دوروں کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیاہے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا قطر میں پاک قطر دوستی کے حوالے سے بہت اہم پیش رفت ہوئی، وہاں پاکستان کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی مصوروں، فنکاروں اور معماروں کو مدعو کیا گیا، 1947 سے اب تک کے پاکستان کے فن پارے نمائش میں پیش کئے گئے۔ اس نمائش سے پاکستان کی عزت افزائی ہوئی۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے پاکستانی فن پاروں کو سراہا۔ملکی معیشت دن بدن بہتری کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے  پاکستان کا 24 سال بعد فسکل سرپلس میں گیا ہے، قطر پاکستان میں توانائی، معدنیات، آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا، اس حوالے سے قطر کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

"پردہء سفاک"

ربِ کل جہاں نے نے جب  یہ کائینات تخلیق فرمائی تو ہر شئے نے رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنے خالق مالک کل کائنات کی ...