اسلام آباد (نامہ نگار)وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجنئیر اظہر الاسلام نے کہاہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی قابل تحسین ہے،حکومت کو معاشی سمت درست رکھنا ہوگی۔اس حکمت عملی کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں موجودہ مائیکرو اکنامک انڈی کیٹرز میں مزید بہتری آئے گی اور حکومت لوگوں کو اورریلیف دے سکے گی۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی سے
ایک طرف تو حکومت کو تیرہ کھرب کی بچت ہوئی ہے دوسری طرف سرمایہ بینکوں سے نکل کیکاروبارمیں لگا نے کی راہ ہموار ہو گی اور اس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور معیشت تنزلی کے چکر سے نکل کر بحالی کی سمت گامزن ہو سکے گی۔