ہماری جدوجہد آئین کے تحفظ،جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن، جمشید الطاف

کھنڈہ (نامہ نگار )پا کستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ ہماری جدو جہد آئین کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن ہے جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے پی ٹی آئی کا واضح موقف ہے کہ ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور کردارادا کیا جائے ہم ایسی حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دے سکتے جو دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی ہو وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کر آزادانہ فیصلے کرینگے تو ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا الیکشن میں دوسروں کا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار پر براجمان ہونے والوں کو کبھی بھی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی موجودہ حکومت کا پانچ سالہ اقتدار کی مدت پوری کرنے کا دعوی حقائق کے منافی اور عوامی امنگوں کے متصادم ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنی حقیقی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف کو برسراقتدارلانا چاہتی ہے جسکے لیے پاکستان کا ہرباشعور شہری ہمارا بھرپور ساتھ دے رہا ہے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی طاقت پی ٹی آئی ہی ہے جسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن