مری ،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود  ٹرانسپورٹر ڈبل کرایہ وصول کر رہے 

  مری (نامہ نگار خصوصی ) پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود  بھی ٹرانسپورٹر عوام سے بھاری کرائے وصول کر رہے  ہیں ایسے میں عوام سراپا احتجاج  ہیں۔اس طرح لوکل ٹویوٹا گاڑیاں  پھگواڑی  سے بہارا کہو تک پانچ سو روپے  وصول کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی  بنی بیٹھی ہے ۔ایسے میںکوئی چیک ان بیلنس نہیں ہے۔اس طرح  عوام پر مہنگائی کا طوفان  برپا کر دیا گیا ہے مگر  انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔اس صورت حال سے پریشان لوگوں نے مقامی طور پر مہنگائی کے خلاف انتظامیہ کے اقدامات کے بجائے ان کی توجہ دوسری جانب مبذول کرونے کیلئے مری کی تزین و آرائش کے نام پر کبھی مال روڈ ،کبھی جھیکا گلی اور کبھی ایکپریس وے پر توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے ۔ایسے میں عوامی حلقوں نے مری جیسے پر امن اور خوبصورت سیا حتی مرکز کے مکینو ں اور یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں اور  سہولتوں ک فراہمی کا مطالبہ کا ہے تا کہ یہاں کی یاحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں ۔  

ای پیپر دی نیشن