دولتالہ سکھو(نامہ نگار)سنیئر صحافی و نمائندہ نوائے وقت دولتالہ سکھو محمد ریاض چشتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایئر پورٹ پر معروف معالج ڈاکٹر ثنا اللہ خان، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید احمد سلیم ، عادل کیانی، محمد فیاض، امجد ناز، وسیم کیانی ، حافظ وصی اللہ ،شعبان المعظم و دیگر نے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس دوران محمد ریاض چشتی کا کہنا تھا کہ ساری زندگی ایک طرف اور حرمین شریفین و دیار رسولؐ کی حاضری زندگی کا حاصل ہے شہر رسول کی حاضری مقدر کی معراج ہے، مدینہ منورہ کی گلیاں آج بھی خوشبوئے رسول سے معطر ہیں، کعبہ شریف رحمت خداوندی کا مرکز اور مدینہ شریف عصیاں شعاروں کی امیدوں کا محور ہے، میرے آقا کے در پر آیا سوالی کبھی خالی نہیں لوٹا، دریں اثنا پیپلز پارٹی بیلجیئم کے سینیر رہنما چوہدری مسعود کھوکھر نے محمد ریاض چشتی کے لیے پھولوں کے ہار بھیجے ٹیلی فونک مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔