کھنڈہ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیکرٹری اطلا عا ت پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن مظہر حسین بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی جمہوریت و پارلیمنٹ کی تکریم اور جمہوری و پارلیمانی نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے جس کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پارٹی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی پیپلز پارٹی ہی آئین کی حقیقی ضامن ثابت ہوئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دئیے گئے آئین کو آئینی ترمیم کے ذریعے مزید فعال بنایا انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ کے حامل عناصر اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی میدان عمل میں ہے جس نے آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئین کی بالادستی کی خاطر ہر اقدام اٹھایااور آئندہ بھی آئین کی بالادستی و جمہوریت کے فروغ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔