مری (نامہ نگار خصوصی ) مری میں تنظیم سازی کے سلسلے میں امیر قاری راشد نواز عباسی کی زیرصدار ت جمعیۃ علماء اسلام تحصیل مری کی مجلس عاملہ کا دستو ری اجلاس جامع عباسیہ جی پی او چوک مال روڈ میں قاری عقیل احمد عباسی کی میزبانی میں ہوا، ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا فرید احمد عباسی نے ایجنڈہ پیش کیا۔اجلاس میں امیر قاری راشد نواز عباسی، نا ئب امراء مولانا فیصل اعجاز، طاھر محمود عباسی،مولانا آ صف عباسی، سرپرست مولانا مظھر غفور عباسی، مولا نا فخرالاسلام سیفی، مولانا طارق اعجاز، مولانا ظفرالا سلام سیفی، جوائنٹ سیکرٹریز مولانا تصدق حسین عبا سی، قاری عقیل احمد عباسی، مولانا عامر صابر عباسی، سیکرٹری اطلاعات حافظ احمد ذکاء، سیکرٹری مالیات رمضان خان، سالار مولانا عمیر فرید عباسی، حافظ محمد اصغر عباسی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل مری کی بقیہ یوسیز میں تنظیم سازی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مورخہ گیارہ نومبر یوسی مسیاڑی، سترہ نومبر یوسی انگوری،اکیس نومبر یوسی تریٹ، ستائیس نومبر یوسی چارہان نیومری وگہل میں تنظیم سازی کی جائے گی، اجلاس میں طے پایا کہ مورخہ پندرہ دسمبر بروز اتوار تحصیل مجلس عمومی کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں تحصیل کی مجلس شوری کے حوالے سے بھی اہم ناموں پر حتمی مشاورت کرلی گئی، نیز مختلف یوسیز جن میں تنظیم سازی ہوچکی ان کی نگرانی کے لیے پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کو کو آردنیٹر بھی بنایا گیا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ جماعت کی تمام سطحوں پر جملہ ذمہ داران جماعتی تقاضوں کو پورا کریں گے۔
مری میں تنظیم سازی کے سلسلے میں قاری راشد نواز عباسی کی زیرصدارت اجلاس
Nov 08, 2024