کشمیر پوائنٹ،مال روڈ، پنڈی پوائنٹ،جھیکاگلی بازارمیں آوارہ کتوں کی بھر مار 

 مری(نمائندہ خصوصی)مری کے اہم ترین سیاحتی مراکز کشمیر پوائنٹ،مال روڈ،پنڈی پوائنٹ ،جھیکا گلی بازار،لوئربازار سمیت اردگرد کے تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار،جسکے باعث سکول کے بچوں اورسیاح فیملیوں میں شدید خوف ہراس پایاجارہاہے،چند روز قبل بھی کشمیر پوائنٹ پر ذین ولد واجد کو کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ اس سے قبل بھی لوگ ان آوارہ کتوں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لوگوں کے پالتوجانورکو بھی کتے ہلاک اورزخمی کرچکے جبکہ گھریلوخواتین نے بھی بازاروں میں آناچھوڑدیا ہے،اہلیان علاقہ ،تاجر وں اوربچوں کے والدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا سینکڑوں آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے فوری مہم شروع کی جائے۔  

ای پیپر دی نیشن