مری (نامہ نگار خصوصی ) تحصیل ہیڈ کواٹر سپتال جہا ں ڈاکٹروں کی خوفناک بد عنوانیوں کے تحت انہیں کروڑوں روپے جرمانہ کیا گیا تھا ان دنوں انتہا ئی بد نظمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ایسے میں وہاں تعینا ت ہونے والے ڈیلی ویج ڈاکٹر کام کرنے کو تیار نظر نہیں آتے جبکہ کوئی بھی ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ بھی کرتا نظر نہیں آتا ۔اس طرح ہسپتال میں ان ڈیلی ویج ڈاکٹروں کی بات نہ ہی نر سیں اور وارڈ بوائے وغیرہ سنتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی بھی بات عملہ سننے کو تیار ہے جبکہ مریض انتہائی تکلیف دہ صورت حال سے دوچار ہیں ۔ایسے میںمری کے لوگوں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ مری ضلع بننے کے بعد پہلے بار وہ خوفناک مسائل کا شکار ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اصلاح واحوا ل کا مطالبہ کیا ہے۔
تحصیل ہیڈ کواٹر سپتال میں انتہائی بد نظمی، ڈیلی ویج ڈاکٹر کام کرنے کو تیار نظر نہیں
Nov 08, 2024