چوہدری فیصل نواز چکوال شہر کے لمبردار مقرر

 چکوال(مہران ظفر ملک)چوہدری فیصل نوا ز چکوال شہر کے لمبردار مقرر تفصیلات کے مطا بق چکوال شہر کی لمبردا ری گزشتہ کچھ روز سے ٹاک آف دی ٹان بنی ہوئی تھی مبینہ طور پر رانا ناصر آذاد پر غیر قانونی طور پر اور رشوت دیکر لمبرداری حاصل کرنے کا الزام عائد تھا جس کی وجہ سے بعض افراد نے کمشنر راولپنڈ ی جبکہ بعض نے کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت کے حکم پر اے ڈی سی آر نے رانا ناصر آزاد کی غیر قانونی لمبرداری فارغ کردی تھی جس کے بعد گلشیر فرم کے روح رواں چوہدری گلشیر خان مرحوم کے بھتیجے معروف کاروباری شخصیت چوہدری فیصل نواز کو لمبردار چکوال شہر مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد اہلیان چکوال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب لمبرداری کے تقرر کو میرٹ پر قرار دیا اہلیان چکوال شہر نے چوہدری فیصل نواز کو لمبردار مقرر ہونے پر پوری گلشیر فرم اور سابق صدر چیمبر آف کامرس چکوال چوہدری شہزاد سعادت کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن