جامعہ علوم ثریہ کاسالانہ جلسہ و تقریب تکمیل بخاری و تقسیم اسناد کل ہو گی 

 جہلم (نامہ نگار) جا معہ علوم ثریہ جہلم کا 41واں سالانہ جلسہ و تقریب تکمیل صحیح بخا ری شریف و تقسیم اسناد و انعا مات زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدا لحمید عا مر 9نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر 03:15 بجے  سے شروع ہو کر رات گئے تک ہو گا۔  پروگرام کا آغاز نماز عصر کے فورا بعد ہو جائے گا۔ نماز عصر کے بعد 03:15 بجے منکرین حدیث کے اعتراضات کے جا ئزہ کے موضوع پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری درس ارشاد فرمائیں گے۔ 03:50 بجے بخاری شریف کی آخری حدیث پردرس شیخ الحد یث جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا حافظ مسعود عالم کا ہو گا۔ بعد از نماز عشا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے قاری خلیل الرحمن جاوید آف کراچی، علامہ معتصم الہی ظہیر بن شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر،مولانا حافظ یو سف پسروری، مولانا سیدطیب الرحمن زیدی اور مولانا نواز چیمہ خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے فار غ التحصیل طلبا کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوز یشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے جا ئیں گے۔ سالانہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ مثبت اور خیر خواہانہ جذبے سے معاشرے کی تربیت و اصلاح سالانہ جلسے کا بنیادی مقصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن