مریم نوازشریف عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں، مظہر وارثی 

 گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی، حبیب الرحمن مغل اور حاجی شبیر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کر کے زراعت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے گرین ٹریکٹر اسکیم سے زراعت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب کی عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیوں پرعمل پیرا ہیںبے گھر افراد کیلئے گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضوںکی فراہمی اور کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم احسن اقدامات ہیں جس سے پنجاب کی عوام کے مسائل حل ہونگے اور ان کو ریلیف میسر ہوگاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن