جے یو آئی ضلع مری کی  مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 

  مری (نامہ نگار خصوصی امیر  مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی زیرصدارت جے یو آئی ضلع مری کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس۔اجلاس میں تقریب حلف برداری کے انعقاد اور ضلعی مالیاتی کمیٹی کے قیام کے اہم فیصلے کیے گئے۔جمعیت علماء اسلام ضلع مری کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 10 اکتوبر بروز جمعرات جامعہ فاروق اعظم مری بس سٹینڈ مری میں منعقد ہوا۔اجلاس کے صدارت قائد مری امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے کی۔جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی نے ایجنڈہ پیش کیا اور شرکاء کو ابتدائی ہدایات دیں۔ اجلاس میں تحصیل مری کی سات یوسیز میں باڈیز کی تشکیل اور چار یوسیز کی تنظیم سازی کے شیڈول کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن