اسلام آباد( نامہ نگار)آفیشل کوآرڈینیٹر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی ایف پی سی سی آئی انجینئر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی معاشی بہتری کی طرف اشارہ ہے،امید ہے 2025میں ترقی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور اس کے ثمرات سے پورا ملک فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کوپاکستان کی معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو شرح نمو میںآئی ایم ایف،ورلڈ بینکاور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی توقعات سے کہیں زیادہ اضافہ ہوگا۔