حضرو (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سر گرم رہنما ملک لیاقت ممبر طفیل خان 'صفدر خان سابق ضلعی ترجمان اٹک عمران خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے قاضی احمد اکبر خان کا مسلسل پانچویں مرتبہ ضلعی صدر بننے کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بننا ان پر بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان اور اعلی قیادت کی طرف سے بھرپور اعتماد کا مظہر اور ان کی صلاحیتو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے' اس میں کوئی شک نہیں کہ ضلع اٹک میں قاضی احمد اکبر خان کی پارٹی کے لیے شان دار خدمات کا کوئی ثانی نہیں' ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بحیثیت ضلعی صدر و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں' ضلع اٹک کے پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو اپنے اس قابل فخر بھائی اور لیڈر پر ناز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا' اس موقع پر سابق ضلعی ترجمان عمران خان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں میرٹ کو ہر صورت میں فوقیت دی جائے گی ۔