مری(بیورو رپورٹ)شاعرمشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام ایک رنگارنگ ٹیبلو شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی اس تقریب کا مقصد بچوں کو علامہ اقبال کے افکار اور تعلیمات سے روشناس کروانا اور ان کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا، تقریب میں اسکول کے بچوں نے علامہ اقبال کی مشہور نظموں اور انقلابی شاعری پر مبنی ٹیبلو پیش کیے بچوں نے بھرپور انداز میں علامہ اقبال کے پیغامات خاص طور پر خودی عزم اور امید کے عناصر کو اجاگر کیا اس ٹیبلو میںلب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میریاورشاہین جیسے کلام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر رضا منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب نوجوانوں میں قوم کے عظیم رہنماں کے کردار اور خدمات سے آگاہی فراہم کرتی ہیں تقریب کے مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم رضا منیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف میکن ظفراقبال رحیم اور پروگرام آفیسر احمد رضا کے ہمراہ تقریب میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پنجاب آرٹس کونسل مری میں ٹیبلو شو
Nov 08, 2024