بھوکے کو کھانا کھلانا،بیمار کی عیادت مسنون سنتیں ہیں، مولانا عبدالرشید ربانی

  کلرسیداں(نامہ نگار)جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ علم روشنی اور جہالت تاریکی کے نام ہیں نیلی پیلی سبز کالی ٹی ٹوپی پہننا ہی سنت نہیں بھوکے کو کھانا کھلانا بیمار کی عیادت اور مخلوق خدا سے حسن سلوک بھی نبی صلعم کی مسنون سنتیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور اکیڈمی کے زیراہتمام موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ میں ایمبولنس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی اس موقع پر چوہدری زین العابدین عباس،مفتی سراج الحق،مولانا نور محمد،مولانا مصباح اللہ،چوہدری ضمیر لنگڑیال،شوکت علی لنگڑیال،چوہدری شبیر لنگڑیال، راجہ جابر لنگڑیال ،راجہ محمد اسحاق،راجہ فاروق،مرزا جہانگیر صوفی بشارت حسین و دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ عاشق رسول کا دعوی کرنے سے پہلے نبی کے ارشادات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے دعووں سے بھی ذیادہ عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے عالیشان گھر اور محلات بناتے ہیں مگر راستے اتنے تنگ کرتے ہیں کہ موٹرسائیکل بھی بمشکل گزرتا ہے یہ تنگ نظری اور جہالت ہے صاحب ثروت دل بھی کشادہ کریں بڑے بڑے گھروں والے کشادہ راستوں کی تعمیر کو اولیت دیں تعلیم کو عام کریں کیونکہ جہالت اور تاریکیوں کے خاتمے اور اجالے کے لیئے تعلیم کا ہونا ناگزیر ہے جہاں تعلیم نہ ہو وہاں جہالت اور اندھیرے اپنا مستقل مسکن بنا لیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...