پنڈدادنخان(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان راجہ عثمان تصدق کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری گزشتہ روز ایس ایچ او پنڈ دادنخان راجہ عثمان تصدق اور ان کی ٹیم نے دو شراب سپلائرز گرفتار کر لیے ملزمان اشفاق احمد اور وقاص دونوں سے دس دس لیٹر شراب برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان راجہ عثمان تصدق اور ان کی ٹیم نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان امتیاز احمد اکبر اور امجد سے پسٹلز 30 بور بمہ ایمونیشن اور ملزم پرویز سے بندوق 12 بور سنگل بیرل ممہ کارتوس برآمد کر لیے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈدادن خان میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔