ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محلہ منظورآبا د شیر شاہ سوری روڈٹیکسلاکے مشہورسیاسی سماجی رہنماء حا جی ظہیرنواز،اپنے خاندان برادری اورشیخ محمدسعید ودیگردوست احباب سمیت پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کی زینت بن گئے،محمدعرفان بٹ،حاجی چن زیب صراف،حاجی زاہدرفیق،جہانگیرخان انصا فین،ملک اسدامیر،سیدنعمان کاظمی،سید سر فراز شاہ، ملک باقرپرویز،کی کاوشیںرنگ لے آئیں ،پی ٹی آ ئی کی سیاسی قوت میںزبردست اضافہ،شمالی پنجاب کے صدرملک تیمورمسعوداکبراورصوبائی اسمبلی کے امیدوارسعدعلی خان کے اعزازمیںمنعقدہ استقبالیہ ایک بڑے پرجوش جلسہ کی شکل اختیارکرگیا،پی ٹی آئی میںباضابطہ شمولیت کے اعلان پرملک ظہیرنواز ورملک آفتاب احمدکودل کی گہرائیوںسے خوش آمد یدکے فلک شگاف نعرے،شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمورمسعوداکبرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھٹن اورجبرکے اس ماحول میںپی ٹی آئی کی سیاسی قوت میںبتدریج اضافہ اس بات کاثبوت ہے،کہ باشعورعوام قیدی نمبر804عمران خان کے اصولی موقف کے ساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے،انہوںنے کہا کہ ملک ظہیرنوازاورملک آفتاب احمدکی برادری سمیت شمولیت موجودہ حالات میںبہت بڑی دلیر ی اوربہادری کااقدام ہے،ہم انشاء اللہ ظہیرنو از ،ملک آفتاب احمداوران کی برادری کے لوگوںکا مشکل ترین وقت میںساتھ دینے کااحسان ہمیشہ یا د رکھیںگے،صوبائی اسمبلی کے امیدوارسعدعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جبرکی سیاہ تاریک را ت بہت جلدختم ہونے والی ہے،اورظلم وناانصافی کے گٹھاٹوپ اندھیروںمیںحق سچ پرمبنی انصاف کاسورج روشنی کی کرن بن کرچمکنے والاہے،ہم 8فر وری کوبھی الیکشن جیت گئے تھے،مگرفارم 47جاری کرکے 19گھنٹے بعدہارنے والے امیدواروںکو کامیا بی کاسرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا،لیکن عوام خوب جانتے ہیںکہ ٹیکسلاواہ کینٹ سے حقیقی ایم این اے اورحقیقی ایم پی اے کون ہیں،؟سعدعلی خان نے مز یدکہاکہ ہم انشاء اللہ سٹیبلشمنٹ کے مہروںکوپہلے بھی شکست دیتے آئے ہیں،اوربہت جلدالیکشن کامیدا ن سجنے والاہے،ہم ٹیکسلاواہ کینٹ کے عوام کی بھر پورحمایت سے’’کھگے کمہاروں‘‘کوتاریخی شکست د ینگے،انہوںنے کہاکہ ظہیرنوازملک،آفتاب احمد،حا جی زاہدرفیق،سیدسرفرازحسین شاہ،مشکل ترین حالا ت میںہمارے قافلے میںشامل ہوکرجواس علاقہ کی جرائت وبہادری کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ،یہ ہمارے سرکاتاج اورہماری امیدوںکامرکزہیں، ہم دوستوںاورساتھیوںکی قربانیوں اوروفاوں کو ہمیشہ یادرکھیںگے،اورتکبروغرورکی سیاست کرنے والوںکوٹیکسلاواہ کینٹ کے سیاسی میدان سے ایساصاف کرینگے،جس طرح ساون کے موسم میںبرسنے والی بارشیںتمام ترآلودگیوںکاخاتمہ کرکے رکھ دیتی ہیں،اس سیاسی تقریب میںکونسلر واہ کنٹونمنٹ بورڈسجادصفدربٹ،شیخ شرجیل،شیخ را حیل محبوب،پی ٹی آئی ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری ملک آسرمحمودسدھریال،شوکت محمود،محمدیونس،محمد اعظم بھی موجودتھے،تلاوت کلام پاک حافظ محمدعبدا للہ نے کی جبکہ دوننھے بچوںنے مجاہدانہ ترانہ پیش کرکے پی ٹی آئی کے جلسہ کوچارچاندلگادیئے۔