بیٹی کو بازیاب کروا کے انصاف دلایا جائے ،قمر دین

راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )  بیٹی کا نکاح ہو چکا ہے لیکن فہیم خان نامی شخص نے میری بیٹی کو اغوا کر کے نکاح پر نکاح کر لیا ہے بیٹی کو بازیاب کروا کے انصاف دلایا جائے چاکرہ کے رہائشی قمر دین نامی شخص نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ جمعرات بازار چاکرہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے اور اس کی بیٹی کائنات قمر کا نکاح  12ماہ قبل رضوان احمد کے ساتھ ہوا اور میٹرک کے امتحانات کے بعد رخصتی تھی کہ اسی دوران فہیم خان نامی شخص دو خواتین اور تین نامعلوم افراد کے ہمراہ کائنات قمر کو بہلا پھسلا کر اغوا کر کے کراچی لے گیا جہاں کچھ عرضہ کے بعد اس نے کائنات قمر کے ساتھ نکاح پر نکاح کر لیا میں نے اپنی بیٹی کی ایف آئی آر تھانہ نصیر آباد میں درج کروائی ہے لیکن پولیس تحال میری بیٹی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے میں غریب آدمی ہوں اور اپنا وقت بمشکل گزار رہا ہوں میں وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ ، آئی جی پنجاب اور ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیٹی کائنات قمر کو بازیاب کروا کے اغوا کاروں کے خلاف کا روائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن