روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کریگی،اظفر منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے۔ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک اور "Accelerate Prosperity " کے اشتراک سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسٹارٹ اپ پاکستان کا آغاز کردیا۔ اسپیشل سیکرٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن اظفر منظور کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اسٹارٹ اپ پاکستان کو جرمنی کی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی مالی امداد فراہم کرے گی، مہمان خصوصی اظفر منظور نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹارٹ اپ سے روزگار کے مزید مواقع کھلیں گے۔ پاکستان میں جرمن سفارتخانے کے ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے سربراہ ڈاکٹر سیبسٹین پاسٹ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن