اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی سواں زون پری گل ترین نے تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقادکیا ، کچہری میں ایس پی سٹی خالد محمود اعوان اور خواتین پولیس افسران سمیت بڑی تعداد خواتین نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس پی سواں نے خواتین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے تھانہ ویمن اور آن لائن پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،خواتین آن لائن 1815 ہیلپ لائن پر بھی اپنے مسائل بیان کرسکتی ہیں،اسی طرح آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کروائے جاسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے کئے پرعزم ہے۔
ڈی آئی جی اور ایس پی سواں زون کی تھانہ ویمن میں کھلی کچہری
Nov 08, 2024