مشائخ بھکھی شریف کے سالانہ عرس کی تقریب 18نومبر کو ہونگی 

اسلام آباد (خبر نگار) علامہ مفتی پیر سید محمد جلال الدین شاہ مشہدی نور اللہ مرقدہ بانی درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کے انتالیسویں سالانہ عرس مقدس اور استاذ العلما پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی کے پندرہویں سالانہ عرس کی تقریب 18نومبر کو بھکھی شریف میں منعقد ہو رہی ہے ،صدارت درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان کریں گے ۔جس کی تیاریاں ملک بھر میںجاری ہیں ۔اس موقع پر دارالعلوم جلالیہ چیلیانوالہ اسٹیشن کے فارغ التحصیل علمائے کرام ،مفتیا ن عظام اور حفاظ وقرا کی دستار بندی وجبہ پوشی ہوگی ۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان کے صاحبزادگان علامہ صاحبزادہ حافظ محمد ہاشم جان جلالی اور علامہ صاحبزادہ حافظ محمد حماد ظفر جلالی کی بھی دستار بندی وجبہ پوشی ہوگی ۔ جماعت جلالیہ پاکستان ضلع اسلام آبادکا اہم اجلاس شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کی صدارت میں جامعہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مشائخ بھکھی شریف کے سالانہ عرس مقدس کی تقریب میں شرکت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن