اہم مقامات پر موجود خراب کیمروں کو جلد درست کیا جائے،آئی جی 

Nov 08, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں سیف سٹی تکنیکی افسران کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے وفاقی دارلحکومت میں سیف سٹی کیمرہ جات کی فعالیت ،جرائم کی روک تھام کے لئے جدیدی تکنیکی وسائل کے استعمال اورعوامی سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد میں نئے سافٹ و یئرز اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر ان کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیااور تکنیکی افسران کو نئے اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لائحہ عمل کے بارے میں احکامات جاری کئے،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد کی سروسز کو بہتر بناتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے،سیف سٹی میں موجود ہ سافٹ ویئر ز کی کارکردگی کو بہتربنانے کے ساتھ نئے سافٹ ویئرز کو شامل کیا جائے، وفاقی دارلحکومت میں اہم مقامات پر موجود خراب کیمروں کو جلد از جلد درست کیا جائے اور مزید نئے کیمروں کو انسٹال کیا جائے تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور سٹریٹ کرائمز سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے۔

مزیدخبریں