ضلع راولپنڈی میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی رجسٹریشن جاری 

Nov 08, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی رجسٹریشن 5 نومبر سے جاری ہے۔حکومت  پنجاب، کی طرف سے مویشی پال حضرات کے لیے  پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مویشی پال بھائیوں کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ کا آغازمورخہ 5نومبر 2024 سے ہوچکا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک گورنمنٹ آف پنجاب ثاقب علی عطیل اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر عتیق رحمان کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ویٹرنری ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنسریز میں مویشی پال بھائیوں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے فرنٹ ڈیسک بنائے ہوئے ہیں جس میں فارمر کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ لائیوسٹاک کی ٹیمز فارمر کو آگاہی بھی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں